روایت آشنا
معنی
١ - رسم و رواج سے واقف، پرانے قصوں سے آگاہ۔ "ہمارا ذہن روایت آشنا ہونے کے باعث دار کی علامت کے ذریعے منصور کے واقعے تک جا پہنچتا ہے" ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١١ )
اشتقاق
عربی اسم 'روایت' کے ساتھ فارسی اسم 'آشنا' کو بطور لاحقہ صفت لگا کر مرکب کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٨٥ء میں "کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں